پیرس اولمپکس میں شریک آسٹریلین ہاکی ٹیم کا کھلاڑی گرفتار

Aug 07, 2024 | 18:15:PM
پیرس اولمپکس میں شریک آسٹریلین ہاکی ٹیم کا کھلاڑی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیرس اولمپکس میں شریک آسٹریلین ہاکی ٹیم کا کھلاڑی کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ۔ 
 آسٹریلین اولمپکس کمیٹی نے بھی ایک کھلاڑی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی ہے مگر گرفتار کھلاڑی کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی، فرانسیسی رپورٹر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کے پلیئر کو کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، 19 سالہ کوکین فروش اور 28 سالہ آسٹریلوی خریدار پیرس میں گرفتار ہوئے، پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خریدار کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کا ممبر ہے، دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ گرفتار کھلاڑی ٹیم کے سٹرائیکر ٹام کریگ ہیں۔

 یاد رہے آسٹریلین ہاکی ٹیم کو پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی تھی جبکہ ٹام کریگ 2021 میں ہونے والے اولمپکس کی سلور میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کے الزامات میں افغان کرکٹر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد