ڈالر کی پرواز تھم نہ سکی ،دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپے کی قدر میں بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کا اثر نہ ہو سکا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.73 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر280.40 روپے پر برقرار رہا، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 69 پیسے سستا ہوکر 305.30 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 1.67 روپے سستاہوکر 355.46 روپے ،یو اے ای درہم ایک پیسے کمی کے بعد 76.34 روپے اور سعودی ریال ایک پیسے کم ہوکر 74.54 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کہ کمی سے 77ہزار 114 کی سطح پر آگیا، آج مارکیٹ میں 18 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔