سرکاری باردانہ کی غیر قانونی فروخت پر نیب کا ایکشن، انکوائری کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) صوبہ پنجاب کے مختلف کے اضلاع میں سرکاری باردانہ کی غیر قانونی فروخت پر نیب نے ایکشن لیتے ہوئے باردانہ مارکیٹ میں انکوائری کی منظوری دے دی۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں گندم سیزن میں سرکاری باردانہ بلیک میں بیچنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، سرکاری باردانہ کی غیر قانونی فروخت پر نیب نے ایکشن لے لیا، نیب نے سرکاری باردانہ مارکیٹ میں غیر قانونی فروخت کرنے پر انکوائری کی منظوری دے دی۔
نیب ذرائع کے مطابق پاسکو عملے نے سرکاری باردانہ مڈل مین اور ایجنٹوں کو غیر قانونی فروخت کیا، پاسکو حکام نے 30 ہزار سے زائد بوری باردانہ کسانوں کی بجائے ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کے حوالے کیا، پاسکو حکام نے 50 ہزار سے زائد بوری باردانہ مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر فروخت کیا، پاسکو حکام، مبران اسمبلی کے رشتہ داروں، پرسنل اسسٹنٹ، ایجنٹوں اور مڈل مین نے کروڑوں روپے کمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار جاری
نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی کے رشتہ داروں اور پرسنل اسسٹنٹ نے کسانوں کی بجائے باردانہ مارکیٹ میں فروخت کیا، محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد نیب کی جانب سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔