پی سی بی کیجانب سے بنگلہ دیش اے کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

Aug 07, 2024 | 19:00:PM
پی سی بی کیجانب سے بنگلہ دیش اے کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش اے کے دورہ پاکستان کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی، بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے ساتھ 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی، تمام میچز اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی میں عہدہ سنبھالتے ہی وقار یونس کو زوردار جھٹکا لگ گیا

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ پہلا 4 روزہ میچ 13سے 16اگست تک ہوگا، دوسرا 4 روزہ میچ 20 سے 23اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ 3 ون ڈے 26، 28 اور 30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔