شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا نہیں؟عمران خان کا جواب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پارٹی رکنیت کی معطلی کے معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے شیر افضل مروت کی سفارش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطلی کا فیصلہ فوری واپس لینے کے بجائے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے ، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی تحریک انصاف سے نوٹیفکیشن واپس لینے کی سفارش کی تھی ،بانی تحریک انصاف نے فوری نوٹیفکیشن واپس لینے کی بجائےایک ہفتے کا وقت مانگا تھا،بانی تحریک انصاف نے مزید پارٹی قائدین اور انکوائری کمیٹی سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا ،بانی تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شیر افضل مروت کیخلاف انکوائری کمیٹی کی سفارشات کا از سر نو جائزہ لیکر فیصلہ کروں گا۔