محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی گرنے والے حساس علاقوں کی نشاندہی کر دی

Aug 07, 2024 | 19:11:PM
محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی گرنے والے حساس علاقوں کی نشاندہی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ملک بھر میں آسمانی بجلی گرنےکی خطروں سے دوچار اور  حساس علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔ 

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا انتباہ جاری کر دیا، محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر تے ہوئے موسمیاتی شدت میں کئی علاقے حساس قرار دئے،شدید طوفانی موسلادھار بارشوں کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، چولستان، تھل، مالاکنڈ ڈویژن، چترال اور خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے،نئی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹرز بھی آسمانی بجلی گرنے کا سبب قرار دیا گیا۔ 

 این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ونگ ہیڈ ڈاکٹر طیب نے شہریوں کو آسمانی بجلی کے اوقات میں محتاط رہنے کی ہدایت کر دی، محکمہ موسمیات نے بھی آسمانی بجلی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی وقت بجلی کے کھمبوں اور دیگر آلات سے دور رہیں، درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں، دریاؤں، جھیلوں، پانی کے تالابوں کے پاس نہ جائیں اور  کھڑکیوں ، دروازوں میں کھڑے ہونے سے بھی گریز کریں،آسمانی بجلی گرنے کے بعد پانی مت پیئیں،موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے سبب 2 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور کےمختلف علاقوں میں بارش،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری