(24نیوز )رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ذریعے ملک تباہ کر دیا گیا ، آپ کی اپنی حکومت میں آپ کے رشتہ دار ان کے مالک ہیں ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پانی چیئرمین مہنگائی کے حوالے سے فکرمند ہیں ،عام پاکستانی جس کی تنخواہ 40 ہزار ہے اگر اس کے گھر کا بجلی کا بل 40 ہزار آ جائے تو وہ کیا کرے گا ؟ملک کو اس حال تک پہنچا دیا گیا کہ لوگ بچوں کے سکول کی فیسیں تک ادا نہیں کر پا رہے ،21 ماہ سے اقتدار پر براجمان حکمران بتائیں کہ ملک کی یہ حالت کیوں ہے،اتنی مہنگائی کیوں ہے ائی پی پیز کے ذریعے ملک کو تباہ کردیا گیا،اپ کی اپنی حکومت میں اپ کے رشتہ دار ائی پی پیز کے مالک ہیں ،قوم کے خون سے یہ پیسہ نچوڑا جا رہا ہے ،8فروری کو قوم نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا آپ کیا کر رہے ہیں ؟۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خاندان 40 سال سے حکومت میں ہے ،پیپلز پارٹی کی خاتون وزیر بتائیں گی کہ کیا سندھ میں مہنگائی بے روزگاری ختم ہو گئی،ہسپتال ائیڈل ہو گئے،کیا سندھ کا ہر بچہ اسی طرح محفوظ ہے جس طرح بلاول محفوظ ہے ،اگر اپ کو 8فروری کو بیلٹ پیپر پر یقین نہیں ہے تو 5فروری کو صوابی میں آپ نے دیکھ لیا کہ پی ٹی آئی عوام کے اندر کھڑی ہے ،اب اگست میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے جس کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کریں گے ،مسائل کے حل کیلئے ہمیں بیٹھنا پڑے گا اور ایک دوسرے کو پاکستانی ماننا پڑے گا ،جس نے کچھ غلط کیا قانون کو ہاتھ میں لیا اس کو پکڑے اور سزا دے ۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ 9مئی کو جس نے کوئی قانون ہاتھ میں لیا جس نے کوئی آگ لگائی ہے ہم اس کو نہیں بچا رہے ،9مئی پر ہم جوڈیشل کمیشن اور اپنا حق مانگتے ہیں ،جو ہمارا مینڈیٹ ہے ہم اس حق کو بھی واپس مانگتے ہیں ،سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواست پانچ ماہ سے پڑی ہے اپ اس کو اٹھا کر جوڈیشل کمیشن بنائیں اور 8فروری کے ڈاکے کا پتہ لگائیں۔