امریکہ اور برطانیہ کے انکار کے بعد شیخ حسینہ سیاسی پناہ کیلئے کہاں جائیں گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد برطانیہ اور امریکہ کے سیاسی پناہ کے انکار کے بعد عرب ممالک جانے کی متلاشی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے انکار کے بعد شیخ حسینہ سیاسی پناہ کیلئے عرب ممالک جانے امکان ہے ، مغربی ممالک کا مبینہ طور پر شیخ حسینہ کو سیاسی پناہ دینے سے انکار پر سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کو عرب ممالک میں پناہ لینے کی تلاش ہے ، بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد سعودی عرب یا متحدہ امارات جا سکتی ہے۔
دوسری جانب ان کے بیٹے سجیب واجد نے کہا ہے کہ والدہ وہاں جائے گی جہاں خاندان موجود ہے، بھارت امریکہ ، فن لینڈ اور برطانیہ میں ہمارے رشتہ دار موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے عام معافی کااعلان کرکے سب کو حیران کردیا