(امانت گشکوری)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقیوں کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کو گریڈ 21 ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی،اسسٹنٹ رجسٹرار مجاہد محمود کی گریڈ 20 میں بطور ڈپٹی رجسٹرار ،اسسٹنٹ رجسٹرار صفدر محمود کی بھی گریڈ 20 میں بطور ڈپٹی رجسٹرار ترقی دیدی گئی ہے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ترقیوں کی منظوری دی۔