ارشد شریف قتل کیس؛بنچ کی تشکیل کے معاملے پرپریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے میٹنگ منٹس میں ترمیم

Aug 07, 2024 | 21:18:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس میں بنچ کی تشکیل کے معاملے پر یکم اگست کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے میٹنگ منٹس میں ترمیم کر دی گئی،میٹنگ منٹس میں ترمیم جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی خواہش پر ہوئی،دونوں معزز ججز نے کہا ان کا موقف درست انداز میں سامنے آنا چاہئے۔

ترمیمی منٹس کے مطابق دونوں ججز کا موقف تھا ارشد شریف کیس کی آٹھ سماعتیں پانچ رکنی لارجر بنچ کر چکاہے،دونوں ججز نے کہا بنچ پانچ رکنی ہی برقرار رہنا چاہیے،ججز کا موقف تھا جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر سابق ججز کیساتھ بنچ میں شامل تھے، دونوں ججز کا موقف تھا جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں ہی بنچ ہونا چاہیے،ترمیمی منٹس میں مزید کہا گیا کہ دونوں ججز نے کہا جسٹس جمال اور جسٹس محمد علی مظہر کے بعد سنیارٹی والے ججز بنچ میں شامل ہوں،سنیارٹی ترتیب سے جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کو بنچ میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ملکی حالات، آرمی چیف وقار الزمان کا اہم بیان آگیا

مزیدخبریں