فیصل کریم کنڈی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 07, 2024 | 22:55:PM
فیصل کریم کنڈی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،گورنر خیبرپختونخوا اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی ،ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، کرم اور صوبہ کے دیگر اضلاع میں امن و امان کی تشویش ناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خیبرپختونخوا میں پاسپورٹ ، نادرا اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے حوالے سے عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔
 گورنر خیبرپختونخوا کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لائق ستائش ہیں،وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا یبرپختونخوا کی ملاقات میں پولیس اور دیگر اداروں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی،گورنرخیبرپختونخوا کی نشاندہی پر وزیر داخلہ نے پہلے فیز میں پشاور اور ایبٹ آباد میں کرکٹ اکیڈمیز اور دیگر سہولیات کے قیام کی یقین دہانی کرائی،وزیر داخلہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ دوسرے مرحلہ میں ڈیرہ اسماعیل خان اور مالاکنڈ میں بھی کرکٹ اکیڈمیز قائم کی جائیں گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: