بانی پی ٹی آئی کا  مشروط معافی کا اعلان،اندر کی بات کیاہے ؟سینئرصحافی سلیم بخاری کا دبنگ تجزیہ

Aug 07, 2024 | 23:42:PM
بانی پی ٹی آئی کا  مشروط معافی کا اعلان،اندر کی بات کیاہے ؟سینئرصحافی سلیم بخاری کا دبنگ تجزیہ
کیپشن: سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کے اعلان   پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ  وہ جو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بات کر رہے ہیں وہ بھی آجائیں گی لیکن اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ مان لیں گے کہ یہ لوگ پی ٹی آئی کے ہی ہیں۔دوسرا  اس بات کا بھی چانس ہے وہ یہ ہی کہہ دیں کہ   یہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے ہی نہیں پھر کیا کر لیں گے آپ؟

سینئر صحافی نے سوال کیا کہ ان کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ اپنی شرائط پر  مذاکرات کریں؟جبکہ آپ ہی مجرم بھی ہیں اپنی وکالت بھی آپ کریں اور پھر جج کی حیثیت سے فیصلے بھی آپ خود ہی کریں،یہ کام تو سٹیٹ یا ادارہ کا ہوتا ہے کہ کسی بھی جرم کا فیصلہ اور سزا تو وہ عدالت یہ ادارہ دیتے ہیں۔

معروف تجزیہ کار نے کہا کہ کہ حیرت ہے اچانک  بانی پی  ٹی آئی  کے روئیے میں  تبدیلی کیسے آگئی کل تک تو وہ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔بلکہ وہ تو کہا کرتے تھے کہ ان سے معافی مانگی جائے، لیکن وہ تو اب خود مشروط معافی مانگنے کو تیار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ویڈیوز کئی دن تک چلتی رہیں جو ہر ایک  نے دیکھی آپ کے لیڈروں کے اقبالی بیان جو کہ مختلف چینلز پر چلتے رہے کیا وہ  کافی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے مایوس ہو کر اور اس بات کا  ادراک کرتے ہوئے  کہ جب تک وہ جھکیں گے نہیں تب تک  ان کی کسی بات کو سنا نہیں جائے گا اس لیے انہوں نے مشروط معافی کا اعلان کیا ہے۔ 

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل، عدلیہ اور پارلیمنٹ آمنے سامنے

تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیااس   پر اپنی رائےکا اظہار کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن  دونوں ہی سپریم کورٹ چلے گئے ہیں  جو قانون سازی پارلیمنٹ کی طرف سے کی گئی ہے اس کا فائدہ الیکشن کمیشن کو ہوگا کیوں کہ اس کے پاس اب مضبوط دلیل  ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے فیصلے کی پابند ہے  جس کے تحت کسی بھی آزاد  ممبرکو تین دن کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا حلف نامہ داخل کرانا پڑتا ہے پھر کیسے کوئی بھی ممبر بار بار حلف نامہ دے کر کسی بھی پارٹی میں جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ   سنی اتحاد کونسل یا ان کے چیئرمین نے الیکشن ہی نہیں لڑا، ایک پارٹی جس کا پارلیمان میں وجود نہیں آپ نے اسے مخصوص نشستیں دے دیں، وقت کا دھارا پیچھے موڑا گیا اور ایسے فریق کو ریلیف دیا گیا جس نے مانگا ہی نہیں، آئین کہتا ہے کہ پارٹی کو مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے تحت ملیں گی، قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے جس نے قانون کو تقویت بخشی ہے۔

حماس کےنئے سربراہ کو  بھی اسرائیل کی جانب  سےقتل کی   دھمکی

یحییٰ السنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ بن گئے۔ اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ اصل میں ہم مسلم ممالک کی بے حسی کا رونا رو رہے  ہیں کیوں کہ دنیا میں جہاں جہاں مسلمان کی خونریزی ہو رہی ہے اس کے پیچھے امریکہ یا  اسرائیلی  ہاتھ کارفرما ہے۔ اس کیلئے کسی قسم کے شواہد کی ضرورت نہیں ہے امریکہ مسلمانوں کی تباہی پر تُلا ہوا ہے۔سینئر صحافی نے کہا کہ مسلمان دنیا اپنی فوج تیار کرے جو کہ فلسطین کے جوانوں کو بھی بھرتی کرے اور وہ امریکہ اور اسرائیل کو چیلنج کرے تاکہ یہ تاثر تو پیدا ہو کہ کوئی تو ایسا ہے جو  کہ امریکن امپیرلزم کو چیلنج کر رہا ہے۔

 یحییٰ السنوار کو اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکی پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہر اس لیڈر کی جان  کے درپے ہو گا جو فلسطین کے مسلمانوں   کولیڈ کرے گا۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - انٹرویوز
ٹیگز: