پاکستان میں ساڑھے5ماہ بعد کورونا کےسب سےزیادہ مریض رجسٹرڈ

Dec 07, 2020 | 09:15:AM
پاکستان میں ساڑھے5ماہ بعد کورونا کےسب سےزیادہ مریض رجسٹرڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا پوری شدت کے ساتھ لوٹ آیا،پاکستان میں تقریباً ساڑھے پانچ ماہ بعد سب سے زیادہ 3795 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے،24گھنٹوں میں مزید 37 افراد دم توڑگئے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 37 افراد جان کی بازی ہارگئےجس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی۔  پنجاب میں 3 ہزار 177، سندھ میں 3 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 413، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 181 مریض انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 23 ہزار 762، سندھ میں ایک لاکھ 84 ہزار 486، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 676، بلوچستان میں 17 ہزار 466، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 732، اسلام آباد میں 32 ہزار 816 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 356 کیسز سامنےآئے۔

 ملک بھر میں مجموعی طور پر 57 لاکھ 94 ہزار 242 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 76 نئے ٹیسٹ ہوئے، پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 56 ہزار 542 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔