نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈکےکورونا ٹیسٹ کلیئر

Dec 07, 2020 | 10:30:AM

(24نیوز)کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی  اسکواڈ کومینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی  ہےجس کے بعد اسکواڈ کل کوئنز ٹاون روانہ ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق  پاکستانی  اسکواڈ کی بارہویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ کلئیر آئی ہے ۔ 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے، نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے ایک کرکٹر ابھی کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

پی سی بی نے بتایا کہ چھٹے اور نویں روز کورونا کیس رپورٹ ہونے والے 2 ارکان یہیں آئسولیشن پوری کریں گے،دونوں ارکان آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ جوائن کریں گے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ کل مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گی جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا، مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اوراسپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی ۔کوئنز ٹاؤن میں  ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہو گی۔

مزیدخبریں