میاں بیوی کا کمسن ملازمہ پر سر عام بیہمانہ تشدد 

Dec 07, 2020 | 10:30:AM

(24نیوز)فیصل آباد میں پولیس نے کم عمر ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون ثمینہ کو گرفتار کرکے ویمن تھانہ منتقل کردیا،جبکہ اس کےشوہر رانا منیر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کی ایڈن ویلی کے رہائشی میاں بیوی نے کم عمر ملازمہ کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم عدالت نے رانا منیر کو ضمانت پر رہا کردیا۔پولیس نے گزشتہ روز ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا تھا ،لیکن اب پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر ملازمہ صدف پر تشدد میں ملوث خاتون کو ایڈن ویلی میں گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نےبتایاہے کہ ثمینہ نامی ملزمہ کو گرفتاری کے بعد ویمن تھانہ منتقل کردیا گیا ہے، جسے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 پولیس نےاپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ عدالت سے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔گزشتہ روز میاں بیوی کے معاملے میں پولیس نے مکمل جانب داری کا ثبوت دیتے ہوئے متاثرہ ملازمہ صدف کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے اسے والدین کے حوالے کر دیا، پولیس نے بہیمانہ تشدد کا شکار صدف کا میڈیکولیگل بھی نہیں کرایا، پولیس نے بچی کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا۔واضح رہے کہ کم سن ملازمہ کو قواعد کے تحت مقدمے کے مدعی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دیا جانا تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکولیگل کروایا جاتا تو ملزم کی ضمانت نہ ہوتی۔

مزیدخبریں