لاہور: 7 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل،ملزم گرفتار

Dec 07, 2020 | 10:56:AM

Read more!

(24نیوز)لاہور کے علاقے  گرین ٹاؤن میں 2 اوباش نوجوانوں نے 7 سالہ بچے کو مبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کرکے گلا کاٹ دیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
 

افسوسناک واقعہ گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں پیش آیا ۔ْ7سالہ احسان گھر سے  سودا لینے دکان گیا تو راستے میں ملزموں نے بچے کو اغوا کرلیا اور قریب خالی مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

بعدازاں مقامی نوعمر لڑکا فراز مقتول کی لاش لے کر گھر پہنچ گیا اور  اہل خانہ کو بتایا کہ احسان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے، پولیس نےشک گزرنے پر حادثے کی اطلاع دینے والے لڑکے کو حراست میں لےکرتفتیش کی تو   فراز نے اعتراف جرم کرلیا۔زیر حراست ملزم فراز نے پولیس کو بتایاکہ اس نے دوست اللہ رکھا کے ساتھ مل کر مقتول احسان کو ایک خالی مکان میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے بچے کوقتل کردیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی  اور دوسرے مفرور ملزم  کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی انعام غنی نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہورسےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزیدخبریں