ٹھنڈی ٹھںڈی ہوائیں۔۔۔موسم مزید سرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا، کل سے کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چلیں گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف ﷲ، قلعہ عبدﷲ میں بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلےکے بعد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم منگل اور بدھ کو کراچی میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع اور بلوچستان میں شمال مشرق سے ہوائیں چلنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ پیر اور منگل کو بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔