(24نیوز)تھانہ شیرا کوٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ن لیگ کے 18 مرکزی قائدین سمیت 500 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نامزد ملزموں میں ایاز صادق، جاوید لطیف، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، عطا تارڑ، مہر اشتیاق، مہر شبیر ہیرو، شہباز غوث اور ملک آصف و دیگر شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف درج کئے گئے مقدمے میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی، حکومت کے خلاف لوگوں کو اکسانے، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک مقدمے میں نامزد کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مینار پاکستان پر 13 دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے کارکنوں کو متحرک کرنے کی غرض سے 4 دسمبر کو گلشن راوی میں جلسہ کیا تھا۔