بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے،بن گیا تو دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا،گورنر

Dec 07, 2020 | 12:03:PM

(24 نیوز )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے  کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، کوئی اسے توڑ نہیں سکتا۔گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ ذاتی اور سیاسی اختلافات تو ہو سکتے ہیں لیکن سندھ دھرتی کے معاملے پر ہم ایک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے کہا ہے  کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ کا ہے اور سندھ کا ہی رہے گا، بنڈل آئی لینڈ بن جائے گا تو دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ملازمتوں کے لیے دبئی نہیں جانا پڑےگا، بلکہ بنڈل آئی لینڈ میں ہی ملازمتیں ملیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سے سندھ کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار اور 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

کراچی میں ماہی گیروں کی بستی ابراہیم حیدری سے بحیرہ عرب میں تقریباً ایک گھنٹہ کشتی کا سفر کرکے 'بنڈل' جزیرے پر پہنچا جاسکتا ہے، اس جزیرے کو مقامی افراد 'بنڈار' جزیرہ بھی کہتے ہیں۔ سندھ حکومت نےا لجزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ وہی جزیرہ ہے جس پر وفاق اور سندھ حکومت دست و گریباں ہیں اور ملکیت کا تنازع صدارتی آرڈیننس سے شروع ہوکر اب کمرہ عدالت تک پہنچ چکا ہے۔بنڈل جزیرے کے اطراف سمندر کا پانی انتہائی شفاف اور نیلگوں ہے،کناروں پر لگے تمر (مینگرووز) کے جنگلات اس جزیرے کی پہلی فصیل معلوم ہوتے ہیں، انسانی آبادی نہ ہونے کے سبب یہاں آلودگی کا بھی دور دور تک نام و نشان نہیں، اسی لیے سمندری پرندے بھی آزادانہ طور پر منڈلاتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ جزیرے پر ہر طرف نرم ریت نظر آتی ہے۔ فشر فوک فورم کے حکام کے مطابق یہ جزیرہ تقریبا 12000 ایکٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

مزیدخبریں