انگوٹھی کا راز،والد کی انگوٹھی کی کاپی منگیتر کو پہنائی

Dec 07, 2020 | 12:22:PM
انگوٹھی کا راز،والد کی انگوٹھی کی کاپی منگیتر کو پہنائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے منگیتر کو پہنائی جانے والی انگوٹھی کے پیچھے چھپا راز بتایا۔گزشتہ دنوں بختاور کی دبئی میں مقیم بزنس مین محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق منگنی کے دن بختاور نے خاکستری رنگ کی مغلیہ شال کے ہمراہ گلابی رنگ کا ڈیزائنر ندا ازور کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔بعدازاں بختاور نے اپنی منگنی کی تقریب کی مختصر سی جھلکیاں بھی شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے والد کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں۔
 
 

بختاور نے اب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ محمود چوہدری کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں منگنی کی اس انگوٹھی کے پیچھے چھپی دلچسپ بات بھی بتائی۔بختاور نے بتایا کہ ’میری والدہ نے اپنے والد (ذوالفقار  علی بھٹو) کی شادی کی انگوٹھی کی کاپی بنوا کر  میرے والد (آصف علی زرداری) کو پہنائی تھی اور اب میں نے اپنے والد (آصف زرداری) کی انگوٹھی کی کاپی بنوا کر اپنے منگیتر محمود چوہدری کو پہنائی‘۔علاوہ ازیں بختاور بھٹو نے تمام تر لوگوں کی نیک خواہشات اور دعائیں دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔