سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ملیشا بنانے پر وزارت داخلہ کی وارننگ

Dec 07, 2020 | 12:41:PM

(24 نیوز) وفاقی محکمہ داخلہ نے تمام صوبوں کو ایک مراسلہ بھیجا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنی اپنی ملیشیا بنا رکھی ہے۔ ان چیزوں پرکنٹرول نہ کیا گیا تو سیکیورٹی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے قانون کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کرتے ہوئے مراسلہ میں کہا ہے کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹ نمبر3اورآرٹیکل 256کی خلاف ورزی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مختلف جماعتوں کے ملیشیامسلح افواج جیسی وردی اور رینکس لگاتے ہیں۔ ان چیزوں پرکنٹرول نہ کیا گیا تو سیکیورٹی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

وزارت داخلہ کے انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا۔ ایسی تنظیمیں غلط مثال قائم کررہی ہیں۔تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں، تمام صوبائی حکومتیں اس کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کریں۔ وفاقی حکومت اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

مزیدخبریں