"دلہن کا کورونا ٹیسٹ مثبت،دلہا بارات لے آیا"شادی کیسے ہوئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک دلہن کا شادی کے دن کورونا مثبت آگیا جس کے باعث شادی کی تقریب کورونا کیئر سنٹر میں انجام پائی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق کلیواڑا کے علاقے کی رہنے والی لڑکی کی شادی کے دن ہی کورونا رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد اسے کورونا کیئر سنٹر منتقل کردیا گیا۔ دولہا جو کہ سرکاری ٹیچر ہے اس نے دلہن کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود شادی نہ روکی اور بارات لے کر کورونا کیئر سنٹر پہنچ گیا۔
شادی میں دولہا دلہن کے والدین کے علاوہ عملے کے تین افراد کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی جس کا مقصد کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا تھا۔ دولہا دلہن نے عروسی ملبوسات کی بجائے کورونا کا حفاظتی لباس پہن کر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں۔
#WATCH: A couple gets married at Kelwara #Covid Centre in Bara, Shahbad, #Rajasthan wearing PPE kits as bride's #COVID19 report came positive on the wedding day. The marriage ceremony was conducted following the govt's Covid protocols . (ANI) pic.twitter.com/QCfYqpKdbw
— TOI Jaipur (@TOIJaipurNews) December 6, 2020