"عمران خان کا ملک بھر میں منشیات کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان"

Dec 07, 2020 | 14:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ منشیات خاموش قاتل ہے اس کا پتہ نہیں چلتا،جرائم سے صرف پولیس نہیں نمٹ سکتی معاشرہ ملکرلڑتا ہے۔منشیات کیخلاف جنگ میں پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔جب تک معاشرہ کرپٹ لوگوں کو برانہ سمجھے کرپشن نہیں رکتی ،صرف نیب یا انصاف کے نظام سے کرپشن کو نہیں روکا جاسکتا،چاہتا ہوں منشیات اور کرپشن کے کینسر سے پورامعاشرہ لڑے،اس معاملے پر تمام وزارتوں کو تیار کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اے این ایف ہیڈکوارٹرزمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان جہاد کے وقت پہلی بار پاکستان میں ڈرگز کا نام سناتھا،ماضی میں کسی نے بھی ڈرگز کے خاتمے کا نہیں سوچا۔80 کی دہائی میں ڈرگز سے پیسہ بنانے والوں کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا،بدقسمتی سے ان لوگوں کو عزت دی جو ناجائز طریقے سے پیسہ بناتے تھے،کرپشن کے پیسے سے غلط قسم کی سیاسی مہم چلائی جاتی تھی ،کرپشن اور ڈرگز کے پیسے سے الیکشن بھی جیتے جاتے رہے،70 لاکھ لوگ پاکستان میں ڈرگز کے عادی ہو چکے ہیں،ملکوں کی آبادی اتنی نہیں جتنی یہاں منشیات کے عادی ہو گئے ہیں ،ہمیں نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچاناہے ،کسی گھر میں منشیات کاعادی ہو تووہ پورے گھر کو تباہ کردیتا ہے، ایک آدمی نے بچوں کو نہر میں پھینک دیا،بعد میں پتہ چلا وہ آدمی منشیات کاعادی تھا۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ کرپشن منشیات سے پیسہ بنانے کانقصان معاشرے کو ہوا،منشیات معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے،آئی جی اسلام آباد نے بتایاسکولوں میں منشیات پھیل رہی ہے تعلیمی اداروں میں منشیات تربیت کو متاثر کرتی ہے،چھوٹی عمر میں ڈرگز کااستعمال اسے چھوڑنے میں مشکل بناتا ہے،منشیات سائلنٹ کلر ہے اس کا پتہ نہیں چلتا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا اور اے این ایف ہیڈکوراٹرزکی نئی عمارت کاافتتاح کیا ،وزیراعظم کواے این ایف آپریشنزکے بارے میں بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے اور شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔