بدبختی کی انتہا، بیٹے نے ماں، باپ ،بھائی کو  زندہ جلا دیا

Dec 07, 2020 | 14:52:PM

 (24نیوز)شیخوپورہ میں ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی ماں، باپ اور بھائی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق درندگی اور سفاکیت کا یہ واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے گاؤں مدار میں پیش آیا، جہاں ایک ناخلف و بدبخت بیٹے نے اپنی جنت،باپ اوربھائی پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور گھر کے باہر تالا لگا دیا۔آگ لگنے کے باعث ماں باپ اور بھائی کا 80 فیصد جسم جھلس گیا، متاثرین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈی ایچ کیو میں برن یونٹ غیر فعال تھا۔

ڈی ایچ کیو کا برن یونٹ غیر فعال ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو لاہور اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 70 سالہ مجید (باپ)، 67 سالہ صبا (ماں) اور 28 سالہ بھائی ناصر شامل ہیں، ملزم آگ لگانے کے بعد اپنی بیوی کو لیکر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس ملزم کی تلاش اور کارروائی میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں