"غلطی سے سرحد پار کرنیوالی دو کشمیری بہنیں واپس آگئیں

Dec 07, 2020 | 15:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والی دو کشمیری بہنوں کو بھارتی فوج نے  رہا کردیا اور  تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، دونوں بچیوں کو تحائف بھی دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثناء زبیر اور لائبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے، دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بھارتی حکام سے  پاکستانی حکام رابطے میں رہے.

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں کشمیری بہنیں آج  واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی دونوں بہنوں کو  انڈین آرمی کی جانب سے با حفاظت واپس کر دیا گیا۔