(24 نیوز)گلگت کی مقامی عدالت نے خاتون سے زیادتی کرنے والے تین مجرموں کو سزائے موت اور 10 دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق مطابق عدالتی ذرائع کاکہناہے کہ زیادتی کیس بلتستان شگر کے علاقے اردندو میں ہوا تھا، اس واقعے کی خبر پر چیف کورٹ کے جسٹس ملک حق نواز نے ایکشن لیا تھا، کیس20 ستمبر کو فائل کیا گیااور 20 نومبر کوٹرائل شروع ہوا۔
کیس کو فوری طور پر نمٹانے کےلئے روزانہ سماعت کی گئی ، عدالت نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں کیس کا فیصلہ کیا اور تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا، سزائے موت پانے والوں میں عابد حسن، سخاوت،اصغر علی شامل ہیں، عدالت کی جانب سے تینوں کو 10 دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق مجرم متاثرہ خاتون کو سات ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، سزائے موت پانے والے مجرموں کی عمریں18سال سے زائد ہیں۔