معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کیخلاف درخواستیں خارج 

Dec 07, 2020 | 17:41:PM

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیاں چیلنج کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عامرفاروق اورجسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ستمبر میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،معاون خصوصی زلفی بخاری ،ثانیہ نشتر سمیت دیگر معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی گئی تھی۔

مزیدخبریں