(24 نیوز)موذی کورونا وائرس نے بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر کو نہ بخشا،جان لے کر چھو ڑی ۔اداکارہ دیویا بھٹنگر ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو ’تیرا یار ہوں میں‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں ۔
ًتفصیلا ت اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویا بھٹنگر ایک ہفتے سے کورونا وائرس سے لڑ رہی تھیں، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
34 سالہ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نومبر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اس کے علاوہ اداکارہ دیویا بھٹنگر نے بھارتی ڈرامہ’سنسکار‘ اور ’اڑان‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔ان کی مو ت کی خبر ملتے ہی ان کے مدا ح بڑی تعد ا د میں ہسپتا ل کے با ہر جمع ہو گئے ۔
کورونا نےمعروف بھارتی ادا کارہ کی جان لے لی
Dec 07, 2020 | 18:18:PM