کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار

Dec 07, 2020 | 18:24:PM

(24نیوز)کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قراردےدی گئی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کابینہ کمیٹی کے سربراہ نہیں ہو سکتے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ارادت نے محسن شاہنواز رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی،ہائیکورٹ نے 25 اپریل 2019 کا کابینہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کر لی،کمیٹی میں مشیر برائے کامرس اور سرمایہ کاری اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی شمولیت بھی غیر قانونی قراردےدی گئی ۔

مزیدخبریں