امپورٹڈ غیر معیاری چینی ٹھکانے لگانےکا انوکھا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے بیرون ملک سے منگوائی گئی چینی کا اسٹاک ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مقامی چینی کی فروخت رکوادی۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قلت کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے باریک چینی امپورٹ کی تھی جس کا ریٹ 83 روپے فی کلو تھا ۔اب چونکہ لوکل چینی کا ریٹ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد 103 سے کم ہوکر 75 روپے فی کلو تک آچکا ہے تو انتظامیہ نے لوکل چینی کی سیل کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
غیرمعیاری غیرملکی چینی تراسی روپے کلومیں فروخت ہورہی ہے۔مقامی چینی کا ریٹ ایک سوتین روپے سے پچھترروپے کلوپرآگیا۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک سے منگوائی گئی چینی غیر معیاری ہے اور زیادہ استعما ل کرنا پڑتی ہے۔شہریوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کو چینی کی سپلائی رکوانے اور شوگرمافیا کے گوداموں میں پڑی چینی مارکیٹ لانے کی بجائے عوام کو دیگر ممالک سے غیر معیاری چینی لاکر فروخت کر رہی ہے۔