(24 نیوز)کراچی پولیس نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں تین ملزموں کو ذمہ دار قرار دےدیا، ملزموں میں ڈاکٹر ماہا کو اسلحہ فراہم کرنے والا تابش، اسلحہ کا مالک سعد ناصر اور ڈاکٹر ماہا کا دوست جنید خان شامل ہیں ۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرانے جانے والے چالان میں کہاگیا ہے کہ جنید کی ڈاکٹر ماہا سے چار برس سے دوستی تھی ، جنید کے توسط سے ڈاکٹر ماہا کی وقاص سے دوستی ہوئی،جنید خان سے تنگ آکر ڈاکٹر ماہا نے اس سے قبل بھی خود کشی کا ارادہ کیا تھا، ملزم سعد کا ڈاکٹر ماہا سے کوئی رابطہ ثابت نہ ہو سکا ،دوران تفتیش پتہ چلا کہ ڈاکٹر ماہا نشہ آوراشیا اور کوکین استعمال کرنے کی عادی تھی۔
چالان میں کہاگیاہے کہ ڈاکٹر ماہا کے موبائل میں انمول عرف پنکی اور اس کے کارندے محمد سے رابطوں کا ریکارڈ ملاہے، 18 اگست کو ملزم سعد نے انمول پنکی کے کہنے پر ڈاکٹر عرفان کے کلینک کے قریب ڈاکٹر ماہا کو کوکین سپلائی کی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی سر کے دائیں جانب لگی،ڈی این اے رپورٹ اور موبائل فرانزک رپورٹ آنا باقی ہے،ماہا نے اپنی دوست کو جنید کی جانب سے تشدد سے بھی آگاہ کیا تھا ماہا نے پیغام کے ذریعہ بتایا تھا کہ میری موت کا ذمہ دار جنید ہوگا۔
ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس: جنید ،سعد اور تابش ملزم قرار
Dec 07, 2020 | 18:50:PM