(24 نیوز) لا ہو ر میں کو رو نا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر بڑا کر یک ڈا ﺅن،ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں 59 شادی ہال، چائے کیفے ، ریسٹورنٹ سیل کر دیئے۔
ًتفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض سمیت تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے کارروائی عمل میں لائی گئی ،کارروائی کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹوں ، شاپنگ مال اور دکانوں سمیت کئی مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں جن میں سے ریسٹورنٹس ، کیفے اور ہوٹلز پر 28 خلاف ورزیاں ہوئیں جس پر ان 28 مقامات کو سیل کیا گیا ، شادی ہالز میں 19 خلاف ورزیوں پر تمام کوسیل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس میں واقع وائے بلاک مارکیٹ ، ایم ایم عالم روڈ ، قصوری روڈ اور قذافی اسٹیڈیم کے علاقوں میں دکانوں اور ریسٹورنٹس پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے انہیں سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالےدرجنوں شادی ہال، کیفے ، ریسٹورنٹ سیل
Dec 07, 2020 | 19:33:PM