پی ڈی ایم استعفے دے گی تو ہم بھی۔۔۔سرا ج الحق کا بڑا اعلا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم تمام ایوانوں سے استعفےدیتی ہے تو ہم بھی سوچیں گے۔ پی ڈی ایم اپنا اور ہم اپنا کام کرتے ہیں، اپوزیشن اتحاد سندھ حکومت، قومی اسمبلی اور سینٹ سے نکلنے کا فیصلہ کرے۔
ًتفصیلا ت کے مطا بق لوئر دیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان میڈیا کارکنوں کو پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ 8 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اسٹیل مل کے ہزاروں لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے یوٹرن کی سنچری مکمل کرلی ہے، وفاقی وزیر شیریں مزاری اعتراف کرچکی ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناوائرس کےخلاف لوگوں کوایک ماسک تک نہیں دیا بلکہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لئے تعلیمی ادارے بند کردیئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے باہر سے ملا کروڑوں روپے کا فنڈ خود ہڑپ کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ مارشل لا نہ موجودہ حالات میں مسائل کا حل ہے اور نہ ہی پہلے تھا۔