کوئٹہ،12 کروڑ کی سمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کسٹمز کا کوئٹہ میں سمگل گاڑیوں کے خلاف آپریشن۔ 12 کروڑ روپے کی سمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے فرنٹئیر کور اور بلوچستان پولیس کے تعاون سے کوئٹہ چمن ہائی وے پر واقع گاڑیوں کے شو روم پر آپریشن کیا اور شو روم سے 24 سمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کر لیں ، جن کی مالیت 120 ملین روپے ہے۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق سمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن کو تیز تر کر دیا ہے اور سمگلنگ میں ملوث بااثر افراد اور شوروم مالکان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹم حکام نے متعدد بار چھاپے مار کر کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ضٗبط کرنے کے بعد نیلام کی ہیں لیکن سمگلنگ کا کاروبار تیزی سے جاری ہے۔