اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈر فہمی ہناوی کو تل ابیب میں قتل کر دیا گیا،ایران کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کے ایٹمی سائنس دان فخری زادے کے قتل کے چند روز بعد ہی اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈر فہمی ہناوی کو تل ابیب میں قتل کر دیا گیا۔
روسی سیٹلائٹ نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ 45 سالہ فہمی بناوی 27نومبر کو قتل ہونیوالے ایرانی ایٹمی سائنسدان فخری زادے کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا،نیوز ایجنسی کے مطابق فہمی بناوی کی کار پر اچانک نا معلوم کئی حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ تمام حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم اسرائیلی حکومت نے اس سلسلے میں کسی قسم کا رد عمل جاری نہیں کیااوراسرائیلی میڈیا نے بھی اس حوالے سے کوئی خبر نہیں چلائی۔
سوشل میڈیا پرجاری تصاویر اور ویڈیوز میں فہمی کی کار کو ایک پارکنگ ایریا میں کھڑی دکھایا گیا ۔روسی سیٹلائٹ نیوز ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ کہ واقعہ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی اور یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ جاری ویڈیو اسی واقعہ کی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے اپنے سائنسدان فخری زادے کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگاتے ہوئے جلد کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔