مدرسہ سے بھاگنے والے طالبعلم ایک ماہ بعدگھر لوٹ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایک ماہ سے لاپتہ بچے کے والد نے اپنے بچے کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرادیا بچہ نے بتایا کہ استاد مارتے ہے سبق یاد نہیں تھا اس لئے گھر سے غائب رہا ۔
تفصیلا ت کے مطابق بچوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات ایک ماہ سے لاپتہ ہونے والا بچے نے عدالت میں اپنا بیان قلم بلند کرواتے ہوئے کہا کہ مجھے سبق یاد نہیں تھا استاد کے مارنے کے خوف سے میں مدرسے سے بھاگ گیا تھا۔میرا بیٹا ایک ماہ سے لاپتہ تھا شکایت درج کروائی۔ایک ماہ کے بعد میرا بیٹا خود اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ والدین کو اپنے بیٹوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اسکول یا مدارس کے معاملات بچوں سے شئیر کرنے چاہئیے۔بہت سے بچے ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں جس کے باعث وہ ایسا قدم اٹھاتے ہیں۔بچوں کے استاد ان کو بھی چائیے کہ وہ بچوں پر ذہنی دبائو نہ ڈالیں۔
بچوں کی گمشدگی کے بیشتر واقعات کی بڑی وجہ بچوں پر ذہنی دبائو کا بھی ہونا ہے۔عدالت نے بچے کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسکے والد کے حوالے کرکے گھر بھیج دیا۔