(24نیوز) کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 784 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کے وار۔۔مسافروں کے لیےبڑی خبر
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 560، سندھ میں 4 لاکھ 76 ہزار 958، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 412، بلوچستان میں 33 ہزار 509، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 960 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 580 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 147 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 602 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 783 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 813 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کل شا م سے بارشیں اور برفباری۔۔تیاری پکڑ لیں