تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہونگی۔۔فیصلہ جمعرات کو ہوگا

Dec 07, 2021 | 10:02:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ جمعرات کو ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کےفیصلے کے حوالے سے کورونا کی نئی لہر کو بھی سامنے رکھا جائے گا جبکہ یہ فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بجائے ورکنگ کمیٹی کرے گی،صوبائی وزیرِتعلم سردار علی شاہ نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت پیر کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ملک میں سنگل نیشنل کریکولم کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    چاند پر پراسرار شے کیا ہے؟۔خلائی گاڑی میں تصویر محفوظ ۔ ماہرین پریشان

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ  ملک کو چلانے کے لیے اسٹیٹ مین چاہیے تھا بیٹسمین نہیں، ہم سندھ کریکولم کمیشن بنانے جارہے ہیں جس میں کریکولم کونسل، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم شامل ہوں گے، ہمارے پاس 42 ہزار پرائمری اور 2700 پوسٹ پرائمری اسکولز ہیں، پرائمری کر کے بچے کہا جائیں گے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ سندھ کا 45 لاکھ بچہ اسکولوں سے باہر ہے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے طوفان میں ہم نے بہت کچھ کھویا ہے، کہیں کتاب بھی نہ کھودیں، ہم نے اتنے علمی ادبی ادارے بنائے مگر وہ اپنا کام نہیں کرتے جو کام انجمن ترقی اردو اور سندھی ادبی بورڈ کو کرنا چاہیے، وہ کام سب وزارت کو کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز رفتار ٹرین۔۔۔ابوظہبی سے دبئی 50منٹ میں

مزیدخبریں