اشتعال پر مجبور نہ کریں۔۔ینگ ڈاکٹرز نے بڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی دے دی ، پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کا اعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جنرل باڈی کا اجلاس سول ہسپتال کے سے پی جی ایم آئی ہال میں منعقد ہوا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر صوبوں سے آئے ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری انداز میں اپنی تحریک چلا رہے ہیں، ہمیں اشتعال پر مجبور نہ کریں، ایسا کیا گیا تو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی طرف جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ۔۔نوٹیفکیشن جاری
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر مدثر نواز نے کہا کہ پنجاب نے وائی ڈی اے بلوچستان کی حمایت میں جزوی اوپی ڈی بند رکھی ہے، وائی ڈی اے بلوچستان کے مطالبات جائز ہیں تو پھر تسلیم کیوں نہیں کئے جارہے۔
دوسری جانب آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے صدر فضل کاکڑ نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے ملک میں روٹین ویکسی نیشن اور کرونا ویکسی نیشن روک دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں خالی آئل ٹینکر پھٹنے سےدھماکہ۔۔2افراد جاں بحق