ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کا معاملہ۔۔ اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےنجی تھیٹر میں کپڑے بدلنے کی ویڈیو پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے نے مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف تھیٹر مالک کی مدعیت میں درج کیا۔ ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئیں۔ ويڈيو بنانے والے ملزم کاشف چن کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی پولیس مقابلہ۔جانبحق ہونیوالا نوجوان انٹر کا طالبعلم اور ٹرانسپورٹر کا بیٹا تھا
ذرائع کے مطابق کاشف چن چار سال سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہا ہے۔گرفتار ملزم کاشف چن نے اپنے ابتدائی بیان میں ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکاراوں کے کمرے ميں رکھ آتا تھا۔
کاشف نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ويڈيوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائیں،اداکارہ نے معاوضہ ڈبل کرنے اور ایک لاکھ ایڈوانس لے کر دینےکا لالچ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اشتعال پر مجبور نہ کریں۔۔ینگ ڈاکٹرز نے بڑی دھمکی دیدی