دل ہلا دینے والا کیس۔۔بیٹے ظالم۔۔بوڑھی ماں عدالت میں روپڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقےٹاون شپ میں 5 مرلے کا مکان اپنے نام کرانے کے لئے ظالم بیٹوں نے معمر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بیٹوں سے دکھی 80 سالہ معمر خاتون رفعت سلطانہ اپنے بیٹوں عمیرصدیقی،زبیر صدیقی اور اوبیر صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کرانے سیشن عدالت پیش ہو گئی،عدالت میں معمر خاتون نے رو تے ہوتےکہا میں نے بچوں کو پالا، شادیاں کیں، بچوں نے مجھے مکان نام کرنے کو کہا انکار پر تشدد شروع کردیا،تینوں بچے مجھے مارتے ہیں، کمرے میں بند کر دیتے ہیں تاکہ میں مرجاؤں اور مکان ان کے نام ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پڑوسی نے ساتھیوں سے مل کر فرسٹ ایئر کی طالبہ کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل
معمر خاتون کے وکیل نےعدالت کو بتایا معمر خاتون بیٹوں سے جان بچا کر لوگوں کے گھروں میں چھپ جاتی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس نے تھانہ گرین ٹاون پولیس سے 11 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ۔۔ لاش کی بےحرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار