مسجد وزیرخان میں ڈانس۔۔صبا قمر اور بلال سعید پھرمشکل میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور ویڈیو بنانے کا معاملہ،اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت میں پیش ہو گئے۔
مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت،اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفٰی یزدانی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اشتعال پر مجبور نہ کریں۔۔ینگ ڈاکٹرز نے بڑی دھمکی دیدی
عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر نے ایک فلم کا گانا شوٹ کیا اور رقص کر کے اس کا تقدس پامال کیا تھا جس کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا . سوشل میڈیا پر اس عمل کے خلاف ٹرینڈبھی چلے حکومت پر پریشر بڑھا اور اس کے بعد صبا قمر کو معافی مانگنی پڑی .
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی