الہٰ دین کے حقیقی اُڑنے والے قالین پر شہری کے سیر سپاٹے۔۔ ویڈیو وائرل

Dec 07, 2021 | 15:00:PM
دبئی،قالین،سیر سپاٹے
کیپشن: قالین پر سیر سپاٹے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)امریکی یوٹیوبر نے فوائل بورڈ کے نیچے پہیئے لگا کر اس بورڈ کو قالین سے ایسی مہارت سے ڈھانپ دیا  کہ دیکھنے والے بھی اسے اصلی اُڑنے والا قالین ہی سمجھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک شخص کی الہٰ دین کا لباس پہنے حقیقی اُڑنے والے قالین پر سیر سپاٹے کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔وائرل ہوتی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خونی گنے کا جوس پینے والو ں کا رش ۔۔ویڈیو وائرل

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہٰ دین کا لباس پہنے قالین پر اُڑنے والا یہ شخص ایک امریکی یوٹیوبر ہے۔اس نے اسے ایسی شکل میں ڈھال دیا ہے کہ یہ ناصرف زمین بلکہ پانی پر بھی اُڑ سکتا ہے۔

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وقت سے پہلے بوڑھے ہوجانےوالے بچے۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو

View this post on Instagram

A post shared by @techexct