(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ عرفان خان کی علالت کے دوران ان سے فون پر بات ہوتی رہتی تھی انہیں معلوم تھا کہ وہ دو سال سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکیں گے
یہ بھی پڑھیں:وینا ملک کی والدہ نے اداکارہ کے سابق شوہر کو بوتل دے ماری
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے عرفان خان کے حوالے سے بات چیت کی انہوں نے کہا کہ میری عرفان خان سے علالت کے دوران بات چیت ہوتی تھی میری ان کے ساتھ ان دنوں بھی بات ہوتی تھی جب وہ لندن میں زیر علاج تھے۔
نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان خان کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے، کتنے لوگوں کو یہ موقع ملتا ہوگا کہ وہ دیکھیں ان کی موت ان کے قریب آرہی ہے اور وہ خوش دلی سے اسے قبول کریں۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 میں ہوا تھا، وہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔انہوں نے نصیر الدین شاہ کیساتھ بھی کئی فلموں میں کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی کھانا کھاتے عجیب و غریب حرکتیں۔۔ویڈیو وائرل