ڈھاکہ ٹیسٹ۔۔ 6 وکٹیں لے کر پاکستان کے ساجد خان نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی

Dec 07, 2021 | 15:42:PM

(24نیوز)پاکستان کی جانب سے ساجد علی کی تباہ کن بولنگ نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی اور 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کراچی کنگزکو بڑا جھٹکا دے دیا

تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی اوپنر محمود الحسن جوائے، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام، مشفق الرحیم اور مہدی حسن کو ساجد خان نے آؤٹ کیا جب کہ بیٹر مومن الحق کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔میچ کے چوتھے روز کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

یاد رہے کہ ‏ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ واقعہ، سری لنکا میں موجودحفیظ، عامر، شعیب سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں اہم خبر

مزیدخبریں