علما کے وفد کا سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ۔۔۔بڑا اعلان کردیا

Dec 07, 2021 | 16:20:PM
علما۔یوم مذمت
کیپشن: علما کرام کا وفد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔علما کرام نے سری لنکن شہری کی مذمت کی اوراعلان کیا کہ جمعہ کے دن کو بطور یوم مذمت منایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ۔۔ لاش کی بےحرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق علما ئے کرام نے سری لنکن ہائی کمشنر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔مفتی تقی عثمانی  نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سری لنکن عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مجرم اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ میں حکومت کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں۔جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ شر پسند عناصر کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک عدنان کو بہادری پر تمغہ شجاعت دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔علامہ ساجد میر نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم سری لنکن شہری کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو کوکیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر سری لنکن ہائی کمیشنر نے بھی بات چیت کی سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ حکومت پاکستان کے   اقدامات سے مطمئن ہیں۔ایسا واقعہ دنیا بھر میں دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔اس واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن منیجر کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے بڑی اپیل