پریکٹیکل کے بہانے نشہ آورمشروب پلا کر17طالبات  کیساتھ زیادتی کی کوشش

Dec 07, 2021 | 16:23:PM

(ویب ڈیسک) خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی کے واقعات میں اس قدر اضافہ ہوتا جارہا ہے کہ خواتین گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتی ہیں،اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع  میں پیش آیا جہاں2پرائیویٹ سکولوں کے مینیجروں نے پریکٹیکل امتحانات  کا بہانہ بنا کر نابالغ لڑکیوں کو جنسی استحصال  کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر نشہ آور مشروب دے کر ریپ  کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم یوگیش سوریا سکول کی 17 لڑکیوں کو پریکٹیکل امتحانات کا بہانہ  بنا کر دوسرے سکول لے گیا  اور وہاں جا کراپنے ساتھی کی مدد سے لڑکیوں کو نشہ آور اشیا دیکر بےہوش کر دیا  اس کے بعد دونوں اوباش رات بھر لڑکیوں کا  جنسی استحصال کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسی نے ساتھیوں سے مل کر فرسٹ ایئر کی طالبہ کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ یقین کرنا مشکل
 پولیس کا کہنا ہے متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ نےالزام لگایا ہے کہ  لڑکیوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایاگیا اور مبینہ طور پر نشہ آور اشیا دے  ریپ  کرنے کی کوشش کی گئی،گھروالوں نے شکایت کی ہے کہ ملزموں نے لڑکیوں کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں۔

پولیس نے  دونوں اوباشوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ لاپرواہی برتنے پر ایک پولیس افسر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معمولی مکان کیلئے 3ظالم بیٹوں کا بوڑھی ماں پر تشدد۔۔کمرے میں بند کردیا

مزیدخبریں