سانحہ سیالکوٹ ۔۔۔ شہری کو جھوٹی کال کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سانحہ سیالکوٹ کےحوالےسے نارووال میں شہری کو ون فائیو پر جھوٹی کال کرنا مہنگا پڑ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:علما کے وفد کا سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ۔۔۔جمعہ کویوم مذمت منانےکا اعلان
تفصیلات کے مطابق نارووال کےایک شہری نے ون فائیوپر کال کرکے دعوی کیا کہ سانحہ سیالکوٹ کے دو ملزم ہمارے گاؤں میں چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس ان کے گاؤں پہنچ گئی ۔
پولیس نے سرچ آپریشن کیا مگر کوئی ملزم نہ مل سکا ۔ جس کے بعد پولیس نے کال کرنیوالے شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ شہری کیخلاف مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ۔۔ لاش کی بےحرمتی کرنیوالا ملزم گرفتار