(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر لکھنئو میں منگل سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق، کرسمس، نئے سال کا جشن، داخلہ امتحانات اور تہواروں کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اطلاع کے مطابق دفعہ 144 لکھنو میں 30 دنوں کے لئے لگائی گئی ہے، جو 7 دسمبر سے شروع ہوکر 5 جنوری 2022 تک نافذ رہے گی۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ کسان تنظیموں اور دیگر ممکنہ احتجاجی مظاہرہ کے سبب لیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی اسمبلی کے آس پاس احتجاجی مظاہرہ پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔ وہیں اسمبلی کے آس پاس ٹریکٹر ٹرالی، گھوڑا گاڑی، بیل گاڑی، آتش گیر مواد، سلینڈر اور ہتھیار وغیرہ لے کر آمدورفت پر بھی پابندی رہے گی۔انتظامیہ کے مطابق اسمبلی کے آس پاس احتجاجی مظاہرہ یا گاڑی کے ساتھ احتجاج کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی تسلیم کیا جائے گا۔ مذہبی مقامات پر 50 سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکیں گے۔ بند مقامات پر ایک وقت میں 100 سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی رہے گی۔ دفعہ 144 کے دوران ضروری خدمات میں چھوٹ رہے گی۔ میڈیکل خدمات مستقل طور پر جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی ایمرجنسی ہونے پر پہلے اجازت پر ہی آمدورفت کی چھوٹ ملے گی۔ ساتھ ہی اس دوران پولیس انتظامیہ کی طرف سے لا اینڈ آرڈر کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی طرح کی پریشانی پیدا نہ ہو۔ ایک وقت میں یقینی تعداد سے زیادہ لوگ موجود ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے اس دوران عام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بُک پر 150 ارب ڈالر کا مقدمہ ۔