(24نیوز)وزیر اعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے ،سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ جب تک میں زندہ ہوں سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات نہیں ہونے دوں گا اور ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں سانحہ سیالکوٹ کے دوران قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔، اس دوران پریانتھا کمارا کے خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہاریکجہتی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔سانحہ سیالکوٹ ۔۔۔ شہری کو جھوٹی کال کرنا مہنگا پڑ گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اب سے جنہوں نے دین اور حضرت محمد مصطفےٰ ﷺکے نام پر کسی پر ظلم کیا اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ ، ملک عدنان کی بہادری اور جرآت پر ہمیں فخر ہے، ایک بااخلاق شخص پوری فوج ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزور کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، رحمت اللعالمین ﷺنے بنی نوع انسان کو ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں رحم اورانصاف تھا، ایسا کسی معاشرے میں نہیں ہوتا خود الزام لگایا اور خود ہی سزا دے دی، سارے پاکستان نے سیالکوٹ میں تماشا دیکھا، اب فیصلہ کرلیا آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دینا۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزور کی کوئی جگہ نہیں ہوتی، ہمارے نبی ﷺنے مدینہ کی ریاست میں کمزور طبقے کی ذمہ داری لی، مدینہ کی ریاست میں رحم اورانصاف تھا، سیالکوٹ میں دین کے نام پرلوگوں کو مار رہے ہیں اور جلا دیتے ہیں، یہ کونسا انصاف ہے، آپ نے ہی الزام لگایا اورخود ہی قتل کردیا، ایسا کسی معاشرے میں نہیں ہوتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ججز، وکلا ایسے کیس ہی نہیں سنتے تو اس کا کون دفاع کرے گا، سانحہ اے پی ایس کے بعد ملک میں دہشت گردی کے خلاف غصہ آیا تھا، اس کے بعد پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتا، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریا نتھا کمارا کی فیملی کے لئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھا کیا اور ہمیشہ فیملی کو تنخواہ بھی دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک جواسلام کے نام پربنا تھا، اس طرح کی حرکتوں سے اوورسیزپاکستانی کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، سیالکوٹ میں ہجوم نے جو کچھ کیا بہت تکلیف ہوئی، ملک عدنان کو تمغہ شجاعت 23 مارچ کودلوائیں گے۔ ایسے واقعات کو بھارت میں بہت اٹھایا جاتا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں کسی کو گائے کا گوشت کھانے پر مار دیا جاتا ہے، بھارت میں ایسے واقعات دیکھ کر ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے، بھارتی میڈیا جب ایسے واقعات دکھاتا ہے تو کہتا ہے پاکستان میں بھی ایسا ہوتا ہے، پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا اور جب تک میں زندہ ہوں انشااللہ ایسے واقعات نہیں ہونے دونگا۔
عمران خان نے کہا کہ پوری قوم عاشق رسول ﷺ ہے، ہمیں نبی پاک کی سیرت پر چلنا ہوگا، اگرہم نبی ﷺکی سیرت کو پڑھ لیں تو کوئی بھی ایسی حرکتیں نہ کرے، اسی لئے ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی، ہمیں بچوں کونبی پاک کی زندگی بارے بتانا ہو گا، ہمارے نبی دنیا کے سب سے عظیم انسان تھے۔تقریب کے دوران سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں وفاقی وزرا فوادچودھری، غلام سرورخان، حماداظہر، عمر ایوب، شیریں مزاری، علی محمد خان، معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی اورعثمان ڈار، سری لنکن شہری کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان، سری لنکن ہائی کمشنربھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔سانحہ سیالکوٹ۔۔پولیس کی نااہلی سامنے آ گئی۔۔اہم خبر جانیے
فیصلہ کر لیا۔۔ سانحہ سیالکوٹ جیسا واقعہ دوبارہ نہیں ہو نے دینگے۔ وزیر اعظم
Dec 07, 2021 | 17:54:PM